• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوائز کالج میں گرلز طالبات کا علم حاصل کرنا قابل افسوس ہے، پشتونخوا ایس او

کوئٹہ ( پ ر)ہرنائی بوائزکالج میں گرلز طالبات کی تدریس کا عمل قابل افسوس ہے ، نئی عمارت میں منتقل کرکے خواتین سٹاف کی کمی کو دور کیا جائے اور طالبات کو تعلیم کی راہ میں درپیش مسائل کاخاتمہ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر صابر کاکڑ ، ثقافت آرگنائزر طیب کاکڑ ، آفس آرگنائزر عظیم افغان،رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ،ڈپٹی آرگنائزرز نواز کاکڑ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، زبیر ترین ، ہارون موسیٰ خیل ، بشیر افغان ، امین اچکزئی ، دلبر خان ازل ، سید وہاب آغا، شریف دومڑ ، خوشحال خان کاکڑ،ایاز شیرانی اور صدیق مندوخیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرنائی میں گرلز طالبات بوائز کالج میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں سٹاف کی کمی کے باعث مرد اساتذہ کی جانب سے درس وتدریس دی جارہی ہے جو کہ قابل افسوس ہے کیونکہ صوبائی حکومت بالخصوص محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خواتین اساتذہ کی کمی کو دور کرتے ہوئے گرلز طالبات کیلئے خواتین اساتذہ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی نئی عمارت میں منتقل کرکے گرلز طالبات کی درس وتدریس کا سلسلہ وہاں شروع کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید