• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی سی نے تمام شعبوں میں رہنما پیدا کیے، گورنر بلیغ الرحمٰن

لاہور(پ ر) فورمین کرسچن کالج ( چارٹرڈ یونیورسٹی) میںبیچلرز (آنرز)، 248 پوسٹ گریجویٹ، اور 1 پی ایچ ڈی کی ڈگری مختلف شعبوں میں حاصل کی گئی ۔اس سلسلہ میں تقریب ہوئی والدین اور گریجویٹس کے اہل خانہ نے شرکت کی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔بکلوریٹ (آنرز) کی اختتامی تقر یرآئمہ کاشف نے کی جنہوں نے 4.000 CGPA کے ساتھ گریجویشن کیا۔ پوسٹ گریجویٹ اختتامی تقاریر رابعہ ادریس اور محترمہ رابعہ لطیف نے کیں۔ 31 نامی تمغے اور 15 پوسٹ گریجویٹ میڈلز طلباء کو ان کے متعلقہ شعبوں میں کامیابیوں پر دیے گئے۔ اعلیٰ سی جی پی اے حاصل کرنے والے طلباء کو 51 امتیازی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ 6 طلباء کو رول آف آنر شریک نصابی ایوارڈز سے نوازا گیا اور 14 طلباء کو ان کے متعلقہ شعبہ جات اور فیکلٹیز میں نمایاں طلباء ایوارڈز سے نوازا گیا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ایف سی سی یو نے زندگی کے تمام شعبوں سے رہنما پیدا کیے ہیں جو اس کی شاندار میراث کا حصہ ہیں۔ تمغے ریکٹر ڈاکٹر جوناتھن ایڈلٹن، وائس ریکٹر ڈاکٹر ڈگلس ٹرمبل اور رجسٹرار بریگیڈیئر نیئر فردوس نےگریجویٹس کو پیش کئے۔
لاہور سے مزید