لاہور ( جنرل رپورٹر ) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس 2025 کے تیسرے روز فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی برطانوی المنائی کے تعاون سے صحت عامہ سے متعلقہ مختلف موضوعات پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطور سرپرست اعلیٰ شرکت کی۔ ڈائیریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی جبکہ صدر AFJOG ڈاکٹر منیرہ احمد نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ اس موقع پر برطانیہ اور امریکہ سے آئے طبی ماہرین نے صدر (FJMU-UK Alumni) ڈاکٹر عمارہ سہیل اور ڈاکٹر عمبرین چوہدری اور ڈاکٹر فضہ رفیق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کانفرنس کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے لیے پروفیسر عامر زمان خان کی خدمات ناقابلِ فراموش اور مثالی ہیں کانفرنس کے دوران طبی تعلیم، تحقیق اور صحتِ عامہ کی دیکھ بھال کو ایک جامع اور مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے چیف گیسٹ پروفیسر عامر زمان خان اور امریکہ اور برطانیہ سے آئے بین الاقوامی طبی ماہرین میں اعزازی سووينیئر تقسیم کیے گئے۔