• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے نئے سال سے پتنگ بازی سے متعلق قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دیدی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)حکومتِ پنجا ب نے نئے سال سے پتنگ بازی سے متعلق قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ہوم سیکرٹری پنجاب کے مطابق اس وقت صوبے بھر میں پتنگ بنانے یا اُڑانے کی اجازت نہیں ہے، تاہم 6 اور 7 فروری کو ضلعی کمشنرز (ڈی سی) کی باقاعدہ اجازت سے پتنگ بازی کی جا سکے گی۔ نئے قواعد کے تحت مقررہ سائز سے بڑی پتنگ بنانا ممنوع ہوگا جبکہ پتنگ سازی اور اُڑانے کے لیے مخصوص کاغذ اور ڈور کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید