• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بسنت مکمل حفاظتی ایس او پیز کے تحت منائی جائے گی فیصل ایوب کھوکھر

لاہور (نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سے آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے ملاقات کی، جس میں بسنت کو ایک محفوظ، منظم اور باقاعدہ اسپورٹس ایونٹ کے طور پر منانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بسنت کے موقع پر اسپورٹس میچز، پتنگ بازی کے باقاعدہ مقابلے اور دیگر تفریحی و کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے، تاکہ اس تہوار کو روایتی انداز کے ساتھ جدید اسپورٹس ایونٹ کی شکل دی جا سکے۔صوبائی وزیر کھیل نے واضح کیا کہ بسنت مکمل حفاظتی ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق کے تحت منائی جائے گی جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
لاہور سے مزید