• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعتِ اسلامی کامسلم خاتون کا زبردستی نقاب اتارنے کے افسوسناک واقعے کیخلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ

لاہور ( نیوزرپورٹر )جماعتِ اسلامی لاہور حلقہ نے خواتین کے زیرِ اہتمام پریس کلب لاہور کے باہر بھارت میں بہار کے وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے ایک مسلم خاتون کا زبردستی نقاب اتارنے کے افسوسناک واقعے کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اس واقعے کو عالمِ اسلام کی توہین اور مسلم خواتین کے بنیادی انسانی و مذہبی حقوق پر کھلا حملہ قرار دیا۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خواتین جماعتِ اسلامی پاکستان حمیرا طارق نے کہا کہ حجاب پر حملہ دراصل مذہبی آزادی، انسانی وقار اور خواتین کے احترام کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
لاہور سے مزید