• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا، حارث رؤف

حارث رؤف، فائل فوٹو
حارث رؤف، فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ڈیبیو ہوا تو بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

حارث رؤف نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ وائٹ بال اور ریڈ بال میں مختلف مائنڈ سیٹ سے کھیلنا پڑتا ہے، مجھے وائٹ بال کا تجربہ ہے اور ریڈ بال کی بھرپور پریکٹس جاری ہے۔

فاسٹ بولر نے شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر موجودگی بولنگ یونٹ کے لیے نقصان دہ ہے۔

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ دیگر فاسٹ بولرز بہترین اعتماد میں ہیں، میرا ٹیسٹ ڈیبیو ہوا تو بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

اُنہوں نے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید