لاہور کے علاقے چوہنگ میں ڈھائی سالہ بچے کے اغواء کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں کالے جادو کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کےقتل کی تفتیش کالے جادو کی طرف جا رہی ہے، مقتول بچے کے سینے پر تیز دھار آلے سے بے ربط تحریر لکھی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحریر کے الفاظ تفتیش کا رخ کالے جادو کی طرف لے کر گئے، تحریر ڈی کوڈ کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات لی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں زیرحراست افراد سے پوچھ گچھ بھی جا رہی ہے۔
مقتول ذیشان کی لاش گزشتہ روز قبرستان کے قریب سے ملی تھی۔