جنرل سیکریٹری میرج ہال ایسوسی راؤ طارق نے کہا ہے کہ ون ڈش قانون کو کبھی عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ون ڈش کی خلاف ورزی ہوئی۔
جنرل سیکریٹری میرج ہال ایسوسی نے کہا کہ قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
راؤ طارق نے مزید کہا کہ لاکھوں روپے ٹیکسوں کے بعد بھی جرمانے اور کاروبار سیل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ون ڈش قانون میں ترمیم کی جائے۔