• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی: فائر بریگیڈ نظام جدید خطوط پر استوار کرنے کی ایم کیو ایم کی قرارداد منظور

 
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں فائر بریگیڈ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔

قرارداد ایم کیو ایم کی رکن قرۃ العین نے پیش کی، اس موقع پر وزیرِ داخلہ سندھ نے کہا کہ ہم اس قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔ 

رکنِ ایم کیو ایم قرۃ العین نے کہا کہ کراچی میں 20 اسٹیشنز ہیں، 36 گاڑیاں ہیں، جبکہ شہر میں کم سے کم 200 فائر اسٹیشن ہونے چاہئیں، قرارداد منظور ہونے کے بعد اس پر عمل بھی ہو۔ 

ایم کیو ایم کے رکن طحہٰ احمد خان  کی جانب سے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کی قرارداد پیش کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ آج اگر یہ قرارداد منظور ہو گئی تو اچھا ہو گا، ہم اس پر کمیٹی بنا کر دونوں جماعتیں بات کریں۔

وزیرِ داخلہ ضیاء لنجار نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اس معاملے پر کمیٹی بنائی جائے گی۔

وزیرِ داخلہ کی یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم کے رکن طحہٰ احمد نے اپنی قرارداد واپس لے لی۔

قومی خبریں سے مزید