• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے اماراتی سفیر کی گورنر سندھ سے ملاقات، سرمایہ کاری پر گفتگو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر سالم محمد الزعابی کی سندھ گورنر ہاؤس آمد ہوئی۔

کراچی سے ترجمان کے مطابق نئے اماراتی سفیر کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی، جس میں پاک یو اے ای تعلقات، سرمایہ کاری اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

اماراتی سفیر نے گورنر ہاؤس میں دونوں ممالک کی پرچم کشائی کی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے لیے امارات سے نئی خوشخبریاں آئیں گی۔ 

گورنر سندھ نے کہا کہ سانحۂ اے پی ایس کے شہداء کو قوم نے یاد رکھا ہے، اس واقعے کے بعد قوم کو ایک نئی طاقت ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر فورسز دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے، 10 مئی نے اس قوم کو نئی زندگی دی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا سامنا کرنے کے باوجود ترقی کی اڑان اڑ رہے ہیں، وزیرِ اعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز انتھک محنت کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید