• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق کے کچھ علاقے ہمارے خلاف استعمال ہورہے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

تہران (اے ایف پی) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عراقی وزیراعظم شیعہ السوڈانی سے ملاقات دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے بغداد حکومت عزم پر شکوک وشبھات کا اظہار کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ عراق کے کچھ علاقے ہمارے خلاف استعمال ہورہے ہیں، عراقی وزیراعظم نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ عراقی حدود کو ایرانی کی سلامتی کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے تاہم اس کا جواب دیتے ہوئے خامنہ ای کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے عراق کے کچھ حصوں سے اس وقت ایسا ہو رہا ہے، السوڈانی نے ایرانی سپریم لیڈر سے قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کی تھی ۔

دنیا بھر سے سے مزید