• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے مشکل فیصلوں سے ملک ڈیفالٹ کے خطروں سے باہر نکل چکا، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے مشکل فیصلوں کی بدولت ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، غلط معلومات کے ذریعےمعیشت سے متعلق بے بنیاد ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی مزموم کوشش کی جا رہی ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق وزیرِ اعظم سے معروف عالمی انویسٹمنٹ بینکنگ اینڈ کیپٹل مارکیٹس فرم جیفریز کے وفد نے ملاقات کی، جس ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے،وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے فرم کو پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کی دعوت دی، وفد نے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی معاشی بحالی کو ایک اچھی علامت قرار دیا جس نے معاشی چیلنجز کا موثر انداز میں مقابلہ کیا اور ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کیا۔
اہم خبریں سے مزید