• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سے 1 دن قبل انگلش کپتان کی طبیعت ناساز

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت خراب ہو گئی۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا کہنا ہے کہ کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز ہے، ان سمیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے۔

ای سی بی نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے، ان کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انگلش بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیری بروک، زیک کرالے، کیٹن جیننگز، اولی پاپ اور جو روٹ پریکٹس کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور 7 کھلاڑیوں سمیت اسکواڈ کے 14 افراد بدہضمی کا شکار ہو گئے ہیں۔

انگلش کھلاڑیوں کی طبیعت سے متعلق ٹیم کا مؤقف

اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کئی کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ کے افراد کی طبیعت خراب ہے، پلیئرز وائرل انفیکشن کے باعث گراؤنڈ میں نہیں آئے۔

ترجمان کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور مہمان ٹیم انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید