اداکار ارجن کپور کی پارٹنر اور اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکا اروڑا سے متعلق یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ امید سے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ملائیکا اروڑا ارجن کپور سے پہلے بچے کے لیے امید سے ہیں۔
تاہم ان رپورٹس پر اب خود ارجن کپور نے لب کشائی کی اور اس پر شدید ردِعمل بھی دیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ملائیکا سے متعلق خبر کی تحریر شیئر کرتے ہوئے ارجن کپور نے لکھا کہ یہ وہ سب سے گرا ہوا مقام ہے جہاں آپ جاسکتے ہیں اور آپ نے یہ گھٹیا خبر لانے کا کام عام، بےحس اور بالکل غیر اخلاق ہو کر کیا ہے۔
ارجن کپور نے خبردار کیا کہ یہ اخلاقی کام نہیں ہے، آئندہ ہماری ذاتی زندگی سے کھیلنے کی کوشش نہ کی جائے۔
دوسری جانب ایک بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ ملائیکا اروڑا کے اہلِ خانہ نے اداکارہ کے امید سے ہونے کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، یہ صرف افواہیں ہیں۔