• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں عدلیہ سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہمیں فی الحال عدلیہ سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے ملک کو معاشی طور پر بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف سے بہترین تعلقات رکھنے کی کوشش کی، شروع میں تعلقات اچھے بھی رہے، بعد میں پتہ نہیں کیا ہوگیا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ معیشت لوگوں کو ہراساں کرنے سے نہیں سنبھلتی، فوری طور پر ملک کو نئی مضبوط حکومت کے حوالے کرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک کی معاشی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، روپے کی قدر کم سے کم ہوتی چلی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فی الحال عدلیہ سے بھی بہت زیادہ مایوسی ہے، ہمارے دور میں دنیا ملکی معیشت کی تعریفیں کی جا رہی تھیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ یہ لوگ سارا ملبہ عبوری حکومتوں پر چھوڑ جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید