• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، 50کروڑ سے کم نیب کیسز میں گرفتار ملزمان کی رہائی کا حکم

لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت پچاس کروڑ مالیت سے کم نیب کیسز میں گرفتار پانچ ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ دو رکنی بنچ نے قرار دیا کہ عدالت کسی کو اجازت نہیں دے سکتی کہ وہ بغیر کسی قانون کے کسی کی آزادی پر قدغن لگائے ۔فاضل بنچ نے باور کرایا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد اس کیس میں زیر حراست ملزمان کو ضمانت دینا انکا حق ہے۔
اہم خبریں سے مزید