• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی سے نمٹنے میں فوج کا کردار قابل فخر ہے، صدر، وزیراعظم سے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقاتیں

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سے سے الگ الگ ملاقات کی جس میں فوج کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کا کردار قابل فخر ہے،امید ہے مسلح افواج ملکی سکیورٹی کو درپیش چیلنجز کا مزید بہترطریقے سے مقابلہ کریں گی،صدر مملکت نے ایوان ِ صدر میں جنرل عاصم منیر کو خوش آمدید کہا، ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے مسلح افواج ملکی سکیورٹی کو درپیش چیلنجز کا مزید بہترطریقے سے مقابلہ کریں گی۔ا نہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، مادر وطن کے تحفظ و سلامتی اور دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار پر پوری قوم کو فخر ہے۔
اہم خبریں سے مزید