• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کی فکری سوچ اجاگر کرنا ہماری ذمہ داری ہے، مقررین

لاہور(خصوصی رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا ہے کہ پائیدار مستقبل کیلئے نوجوانوں کی فکری سوچ کو اجاگر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں سمپوزیم سے خطاب کررہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان کا ہر ادارہ تعمیری تنقید کوپسند کرتا ہے۔ احمد بلال محبوب نے کہا کہ ملک میں فیصلوں کا اختیار منتخب ممبران کو ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات پربہت پیسہ خرچ ہوتا ہے لہذا ان میں شفافیت کو یقینی بنا ناریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پلڈاٹ احمد بلال محبوب ، پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر حسن عسکری رضوی ،ڈاکٹر ارم خالد، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید