• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوین جانسن نے 36 برس بعد چوری کا اعتراف کرلیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

’دی راک‘ کے نام سے مشہور ہالی ووڈ اداکار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن نے بچپن کی چوری کا موقع واردات پر جاکر اعتراف کرلیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی ریاست ہوائی کے اسٹور سے وہ ایک سال تک ہر دن جِم جانے سے پہلےچاکلیٹ چوری کیا کرتے تھے۔

ڈوین جانسن نے بتایا کہ 14 سال کی عمر میں پیسے نا ہونے کے باعث وہ چاکلیٹ چوری کرتے تھے اور ایکسرسائز سے پہلے کھانے کے طور پر اسے کھاتے تھے۔

ڈوین جانسن نے مزید بتایا کہ ان کے اہلِ خانہ کو 1987ء میں ہوائی سے نکال دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اتنے سال پہلے کیے اپنے غلط کام کو صحیح کرنا چاہتے تھے۔

ڈوین جانسن نے اسٹور میں جاکر ملازم سے کہا کہ تمام چاکلیٹس کو جمع کر کے کاؤنٹر پر رکھ دو اور کسی بھی آنے والے ایسے خریدار کو دینا جو تمہیں لگے کہ چاکلیٹ چوری کرے گا۔

سابق ریسلر نے کاؤنٹر پر اس دوران بچپن میں کی گئی اپنی غلطیوں کا بھی اعتراف کیا۔


ہالی ووڈ سُپر اسٹار نے اتنی زیادہ چاکلیٹ گننے والے اسٹور ملازم کو ٹِپ دی اور کاؤنٹر پر 298 ڈالر کا بل بھی ادا کیا۔

اس موقع پر اسٹور میں موجود خریدار ڈوین جانسن کو دیکھ کر حیران رہ گئے جس کے بعد اداکار نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید