• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: شدید بارشوں سے تباہی، درجنوں افراد لاپتہ

برازیل کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مختلف حادثات  میں 2 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

برازیل کی ریاست پارانا میں کئی دنوں سے جاری بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ  ہوئی جس کے باعث اہم بندرگاہ سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی ہائی وے کا ایک حصہ بھی ٹوٹ گیا جبکہ سڑک پر موجود 20 کاریں اور ٹرک بھی ریلے کے ساتھ بہہ گئے.

ریسکیو حکام کے مطابق خراب موسم اورمضافاتی علاقے کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لاپتہ افراد کی تلاش میں مدد کیلئے ڈرونز کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید