بھارتی اداکار ارجن کپور اور اُن کی منگیتر ملائیکہ اروڑا طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں جبکہ دور دور تک اس جوڑی کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ترین ہیرو سلمان خان عرف سلو بھائی کی سابقہ بھابی، اداکار و پروڈیوسر سہیل خان کی اہلیہ ملائیکہ اور ہیرو ارجن کپور سے متعلق سب ہی جاننا چاہتے ہیں کہ اس جوڑی میں سے زیادہ دولت کس کے پاس ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی عمر 49 جبکہ ارجن کپور کی عمر 37 سال ہے۔
بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا دونوں ہی فلموں میں کام کرنے کا بھاری معاوضہ لیتے ہیں، اس کے علاوہ یہ جوڑی بین الاقوامی سمیت لوکل بڑے اور نامور برانڈز کے ایمبیسڈر بھی ہیں۔
بھارتی میڈیا ٹیبلوئیڈ، سیلیبرٹی وَرتھ رپورٹ کے مطابق ارجن کپور کے مقابلے میں اداکارہ ملائیکہ زیادہ امیر ہیں۔
رپورٹ میں بتانا ہے کہ ارجن کپور کے پاس ممبئی کے علاقے جوہو میں ایک بہت ہی شاندار اپارٹمنٹ ہے، اس گھر میں ارجن اپنی بہن کے ساتھ رہتے ہیں اور ان کے اس گھر کی قیمت 30 کروڑ روپے ہے۔
اس کے علاوہ ملائیکہ اروڑا بھی ممبئی میں ایک شاندار اپارٹمنٹ کی مالکن ہے، ملائیکہ اس اپارٹمنٹ میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں جبکہ اس اپارٹمنٹ کی قیمت 20 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
ملائیکہ اروڑہ کی کُل دولت تقریباً 12 ملین ڈالر ہے جو کہ بھارتی کرنسی میں تقریباً 97 کروڑ جبکہ ارجن کپور کی کل دولت کا تخمینہ لگ بھگ 10 ملین امریکی ڈالر ہے جو کہ ہندوستانی کرنسی میں تقریباً 74 کروڑ روپے بنتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور ایک فلم کا تقریباً 5 سے 7 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس جوڑے سے متعلق ایک بھارتی میڈیا سائٹ نے افواہ پھیلائی تھی کہ اداکارہ ملائیکہ حاملہ ہیں جس کی ارجن کپور کی جانب سے گزشتہ روز ہی سخت الفاظ میں تردید کی گئی ہے۔