بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)10سے 15دہشت گردوں کے پنجاب میں داخل ہونے کی اطلاع، لاہور ،ملتان میں دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں، طیب جمیل عرف باباجی ریڈ بک میں نام، دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے منصوبہ بندی کررہاہے، دھماکا خیزمواد درہ آدم خیل کے راستے پنجاب میں منتقل کردیاہے، صوبہ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم جاری، تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب اورسپیشل برانچ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلوں میں بتایاگیاہے کہ 10سے 15دہشت گرد باجوڑ کے راستے پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں جوپنجاب کے بڑئے شہروں خصوصالاہور اورملتان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کرسکتے ہیں خصوصا رمضان کے مہینے میں یہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہوسکتی ہیں۔ مزیدبتایاگیاہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق طیب جمیل عرف باباجی نامی دہشت گرد جس کانام ریڈ بک میں بھی شامل ہے اپنے دیگردہشت گرد ساتھیوں کے ہمراہ مستقبل قریب میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہاہے اوراطلاعات کے مطابق اس نے اس حوالے سے دہشت گردوں اور دھماکہ خیزمواد کودرہ آدم خیل کے راستے پنجاب میں منتقل کردیاہے۔ صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔