بہاولپور(سٹی رپورٹر) ڈرون حملوں کیخلاف انجمن تاجران بہاولپور نے آج بروز جمعہ ہڑتال کااعلان کردیا، پاکستان کی جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی اور ڈرون حملوں کے خلاف جہاں پورا ملک سراپا احتجاج ہے وہاں مرکزی انجمن تاجران بہاول پور نے بروز جمعہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان سے امریکہ کے امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کیا گیا اراکین نے ہاتھ اٹھا کر پاکستانی فوج کے دوٹوک موقف کی حمایت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت ملکی حدود کی خلاف ورزی پر سخت موقف اپنائے اورامریکی دوہرے معیار پراحتجاج ریکارڈ کرائے اور اپنی سا لمیت اور خود مختیاری کا علم بلند کرے ۔