• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کاخاتمہ ملکی سلامتی کیلئے ضروری ہے، وفاق المدار س الشیعہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)کوئٹہ میں پولیس وین پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سیدمرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ملکی استحکام لیے ضروری ہے۔ دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پید ا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن قوم اور سکیورٹی ادارے پرعزم ہیں کہ ہم ملکی سلامتی کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے۔