• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکی پونٹنگ کو کمنٹری کے دوران دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے دل میں تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رکی پونٹنگ کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رکی پونٹنگ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پرتھ ٹیسٹ میں کمنٹری کررہے تھے تاہم اب وہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے میچ کے بقیہ روز کی کمنٹری نہیں کرسکیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید