• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی صف اول کی ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان نے جنگ جیو گروپ کے صدر عمران اسلم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹ کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میں وہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی جب مجھے کیریئر کے آغاز میں ہی مارننگ شو کی پیشکش ہوئی۔

ماہرہ نے بتایا کہ میں نے اس پیشکش کو یہ کہہ کر رد کیا کہ میں فلم اسٹار بننا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ عمران اسلم اس کمرے میں موجود وہ واحد شخص تھے جو میری اس بات پر ہنسے نہیں بلکہ صرف مسکرائے، انہوں نے میری پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے کہا کہ ’آپ بن جائیں گی‘۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ عمران اسلم سے واقف ہر شخص کے پاس سنانے کے لیے ان سے متعلق ایک کہانی ہے، رحمدلی کی، حوصلے کی اور بہادری کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ بہت یاد کیے جائیں گے، آپ کو بھولا نہیں جاسکتا، آپ ان کہانیوں میں زندہ رہیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید