• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھان متی کنبے کی حکومت نے ملکی معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا ،غلام مصطفی بزدار ایڈووکیٹ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے وکلاء رہنماء غلام مصطفی بزدار ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پنجاب اسمبلی کے ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب ایک مدبر اور درد مند رہنما کی فکر اور سوچ کا عکاس تھا جس میں ملک کو درپیش مسائل جو کہ اس نااہل بھان متی کے کُنبے کی حکومت کی وجہ سے ہیں کی نشاندہی کی گئی ان مسائل سے نجات کا واحد حل نئے الیکشن ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس بھان متی کے کنبے کی حکومت کے امپورٹڈ وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کابھٹہ بٹھا دیا ہے ملکی معیشت جو کہ پی ٹی آئی کے دور میں 6 فیصد سے ترقی کر رہی تھی اب منفی میں چلی گئی ہے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر دن بدن کم ہو رہے ہیں اور حکومت اپنے مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے سیاستدانوں اور صحافیوں کے خلاف نت نئے جھوٹے مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں جو کہ قابلِ مذمت ہیں۔
کوئٹہ سے مزید