• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

برطانیہ کے سابق کنزرویٹیو رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کی بدفعلی پر سزا کے خلاف اپیل مسترد ہوگئی۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران احمد خان پر 15 سال کے لڑکے سے بدفعلی کا الزام ثابت ہوا تھا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق عدالت نے بچے سے بدفعلی پر عمران احمد خان کو 18 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا تھا۔ 49 سال کے عمران احمد خان نے سزا کے خلاف گزشتہ ماہ اپیل دائر کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جج مائیکل سوینی نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ٹرائل منصفانہ تھا اور سزا ٹھیک تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید