• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بڑی اسکرین پر برازیل کا میچ دیکھنے لیاری پہنچ گئے


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ لیاری میں مولوی عثمان پارک  پہنچ گئے جہاں اسکرین پر برازیل اور کوریا کے درمیان فٹ بال میچ دکھایا جارہا ہے۔

لیاری آمد کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ مولوی عثمان پارک میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی ہدایت پر اسکرین لگائی گئی ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے لیاری کے عوام کے ساتھ میچ بھی دیکھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ دورۂ لیاری میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، سابق ایم پی اے جاوید ناگوری اور وقار مہدی موجود ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید