بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں پولیس اہلکار مبینہ طور پر اپنی ہی فورس کی گاڑی میں سے ڈیزل چوری کرتے پکڑے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ پولیس کی 3 گاڑیوں سے کم از کم 250 لیٹر ڈیزل چوری کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے بعد 2 کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مزید تحقیقات میں 3 پولیس اہلکاروں کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پانچوں اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔