• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت جلد کمیشن قائم کیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا کسی بھی ریاست کا اہم ستون ہے۔ ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے بغیر جمہوریت کو فروغ نہیں مل سکتا، حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ میڈیا، سول سوسائٹی اور حکومت کو صحافیوں کے تحفظ کیلئے مل کر کام کرنا ہے، پاکستان نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے ضروری قانون سازی کی ہے،جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت جلد کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا، ارشد شریف کا قتل افسوسناک واقعہ ہے جس پر کینیا کے صدر سے خود بات کی اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کو کمیشن تشکیل دینے کیلئےخط لکھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جرنلسٹ سیفٹی فورم کے تحت اقوام متحدہ کے 10 سالہ پلان آف ایکشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جرنلسٹ سیفٹی فورم کے چیئرمین وسینئر صحافی حامدمیرڈنمارک کے سفیر جیکب لائنلف، ناروے کے سفیر پر البرٹ الساس اور فرانس کے سفیر نیکولس گیلی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں مختلف ممالک کے سفرا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ سینئر صحافی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے یہ اہم تقریب ہے، پاکستان میں میڈیا ، سول سوسائٹی اور معاشرے کے مختلف طبقات کیلئے اظہار رائے کی آزادی اہم معاملہ رہا ہے اور اس کیلئے بڑی جدوجہد کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے اظہار رائے کی آزادی اور حقوق کیلئے تحفظ جدوجد کرنے والے صحافیوں کو سراہا اور کہاکہ ان کی جدوجہد کا نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر اعتراف کیاگیا۔

ملک بھر سے سے مزید