کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے عیدالفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کی ہدایات دے دیں۔ انہوں نے پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ، این ایچ اے، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کی طرف سے خودساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ مسافروں پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیتا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں! وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور بغیر اجازت کرایوں میں اضافہ روکنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمے داری ہے۔