• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کےاہلکار کا کھیپیوں کے ساتھ اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی(مطلوب حسین ) سندھ پولیس کے اسپیشل برانچ ایئرپورٹ سرویلینس یونٹ کےاہلکار کا مبینہ طور پر کھیپیوں کے ساتھ ملکر اسمگلنگ کرنے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے ملوث اہلکار کو معطل کر کے انکوائری کے احکامات جاری کردئے ،تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر گذشتہ روز کسٹم حکام کی جانب سے دبئی سے آنے والے ایک خاندان سے ساڑھے 3کروڈ روپے مالیت کے الیکٹرانک سامان بر آمد کیا گیا جسے غیر قانونی طریقہ سے اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ،دوران تفتیش معلوم ہوا کہ سندھ پولیس کے اسپیشل برانچ ایئرپورٹ سرویلینس یونٹ کا اہلکارکانسٹیبل آفتاب احمد کورائی مذکورہ خاندان کو بھاری مالیت کا سامان اسمگل کرانے میں معاونت فراہم کررہا تھا،ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ اسپیشل برانچ کا کانسٹیبل آفتاب احمد کورائی بیرون ملک سے آنے والے اسمگلر زکو اپنے آفسران بالا کا مہمان بتاکرخاموشی سے اسکریننگ کے مراحل سے گزارتاتھا،ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہکانسٹیبل آفتاب کورائی نے ایئرپورٹ انٹری پاس ہر وقت اپنے پاس رکھنے کے لئے اپنی جنرل ڈیوٹی لگوائی ہوئی ہے جس کے لئے اسے انچارج ایئرپورٹ سرویلینس یونٹ انسپیکٹر عاطف ابصار کی مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ دیگر تمام اسٹاف شفٹوں میں ڈیوٹی کرتا ہے اور ڈیوٹی ختم ہونے پر ایئرپورٹ انٹری پاس دفتر میں جمع کروا کے گھر جاتا ہے۔اس سلسلہ میں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ شیراز نزیر نے بتایا ہے کہ ایئر پورٹ پر اسپیشل برانچ کے کسی آفیسر کی پروٹوکول ڈیوٹی نہیں ہے اسپیشل برانچ کی اپنی انٹیلیجنس سے ہمیں یہ معلوم ہوا کہ کانسٹیبل آفتاب احمد دبئی سے آنے والے اسمگلروں کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہا تھا جس پر اسے فوری طور پر معطل کرکے انکوائری عمل میں لائی گئی ہے الزامات ثابت ہونے پر اس کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ملک بھر سے سے مزید