• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشیدہ صورتحال، بیروت سے 170 پاکستانی مزدوروں کا محفوظ انخلا

اسلام آباد( جنگ نیوز)لبنان میں پاکستان کے سفارت خانے نے کشیدہ صورتحال میں بیروت میں زیرِ تعمیر امریکی سفارت خانے کے منصوبے پر کام کرنے والے 170پاکستانی مزدوروں کو کامیابی کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل متعلقہ کمپنی کے مکمل تعاون سے انجام دیا گیا۔بیروت میں پاکستانی سفارت خانے نے بتایا کہ یہ اقدام لبنان میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور ضرورت پڑنے پر انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید