کراچی( افضل ندیم ڈوگر ) اسلام آباد ایئر پورٹ کا فلائٹ آپریشن 3 گھنٹے تک بند رہے گا، پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹ سے متعلق پروازوں کیلئے نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کو 16 مارچ کو کمرشل پروازوں کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے اس دورانیہ میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگا۔