• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازخود نوٹس خوش آئند، حکومت عدالت سے ہرممکن تعاون کریگی، وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کی طرف سے صحافی ارشد شریف کے قتل کا ازخود نوٹس لینے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اس معاملہ پر عدالت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی ارشد شریف کے قتل پر چیف جسٹس آف پاکستان کو واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے خط لکھا تھا۔
اہم خبریں سے مزید