• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز


آل پاکستان سی این ایس اسکواش چمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل میاں زاکر اللّٰہ جان نے چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر فائنل راؤنڈ براہ راست نشر کرے گا۔

کراچی کے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جارہے ایونٹ میں ملک بھر کے 32 بہترین پلیئرز ایکشن میں ہیں۔

ایونٹ کی انعامی رقم 15 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، خواتین پلیئرز کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے اسکواش کے ایک بڑے ایونٹ کا انتظار تھا۔

دوسری جانب اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ  چیمپئن شپ کا انعقاد بہترین اقدام ہے، جس سے پلیئرز کو فائدہ ہوگا۔

چمپئن شپ میں فاتح کھلاڑی کو 10 لاکھ جبکہ خواتین ونر کو 5 لاکھ کی انعامی رقم کے ساتھ ٹرافی ملے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید