• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینکوں کے آگے لیٹنے والے ڈاکٹرکے سامنے لیٹنے پر مجبور ہیں، عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ جب تکبر کی اونچی اڑان بھرنے والوں کے پنکھ ٹوٹتے ہیں تو اپنی جھوٹی انا کا بت اپنے ہی کرتوتوں کے ہاتھوں پاش پاش ہوجاتا ہے تو سمجھ میں نہیں آتا کہ ہوا کے بے رحم تھپیڑوں نے مار گرایا یا جھوٹی انا کے تیروں کا رخ اناڑی پن کی وجہ سے اپنی ہی جانب مڑ آیا ہے۔ پہلی ہی قانونی ضرب پر اس قدر شور اس بات کا پتہ دیتی ہے کہ موصوف جو کبھی گفتار کے غازی ہوا کرتے تھے اب سیاسی بساط پر زندہ رہنے کے لئے بیساکھیوں کا سہارا لینا چاہتے ہیں اور تبدیلی سرکار گل ایمرجنسی کیس کی آڑ میں پھر سے قومی تشخص پر حملہ آور ہونے کی صف آرائی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹوپی ڈرامہ ممنوعہ فنڈنگ کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے اسٹیج کیا گیا عمران کے جرم کے آگے گل کا جرم پیچھے، متضاد بیانات اور یوٹرن آغاز سے انجام کا پتہ دینے کیلئے کافی ہے ۔صادق عمرانی نے کہا کہ یوٹرن کے ماسٹر مائنڈ کے کچھ جراثیم اس کے نورتنوں کی رگوں میں بھی سرائیت کرگئے جو ٹینکوں کے آگے لیٹنے کا راگ الاپتے تھے آج ڈاکٹروں کے آگے لیٹنے پر مجبور ہیں۔یہ ہمارا قومی المیہ ہے جو سیاست اور ریاست کی ابجد سے بھی واقف نہیں انہیں تجرباتی طور پر قوم پر مسلط کردیا جاتا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید