• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیاں تحلیل کرنیوالے بھانت بھانت کی بولیاں بول رہے ہیں، اسلم گل

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کرنیوالے روزانہ بھانت بھانت کی بولیاں بولرھے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی ایک طرف ایک منٹ میں اسمبلی توڑنے کا اعلان کرتے ہیں اور دوسرے دن تحریک انصاف کے ممبر کو وزیر بے محکمہ بنا دیتے ہیں۔لگتا ہے کہ تحریک انصاف کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے ۔اسلم گل نے کہا کہ اب تو لگتا ہے کہ خان صاحب کو اپنی جماعت کی سربراہی سے بھی ہاتھ دھونا پڑ جائیں گے۔