• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور سعودی عرب کے درمیان وسیع اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ

چین اور سعودی عرب کے درمیان وسیع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی حکمراں شاہ سلمان کی ملاقات میں دونوں ملکوں نے سعودی وژن 2030 اور چائنا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو منصوبوں میں تعاون پر بھی دستخط کیے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں چینی صدر شی جن پنگ کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات میں دونوں ممالک میں ہائیڈروجن انرجی اور براہ راست سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔

چینی صدر شی جن پنگ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ چینی صدر تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید