• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارک بحالی میں تعاون پر تیار، جنوبی ایشیائی ممالک مشترکہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں، وزیراعظم

اسلام آباد( اے پی پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،جنوبی ایشیائی ممالک مشترکہ مواقع سےفائدہ اٹھائیں،وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں 5ارب روپے جمع ہوچکےانہیں بڑھا کر 10ارب تک لے جانا چاہتے ہیں ۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سارک چارٹر ڈے جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان علاقائی ترقی، روابط اور تعاون کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کی یاددہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک ممالک کے عوام ان مواقع سے استفادہ نہیں کر پارہے، اس مقصد کے لئے پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ دریں اثناء شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی، دوبارہ آباد کاری اور تعمیرنو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اہم خبریں سے مزید