• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ II و ماڈل کریمنل کورٹ ون کے جج شمس الدین سرپرہ کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ 4ملزمان کو بھی لڑائی جھگڑے میں مختلف افراد کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ سال قید اورجرمانے کی سزا کا حکم سنایا ۔ استغاثہ کے مطابق مقدمہ میں نامزد فریق اول کے ملزمان امیر محمد ، جان محمد ، اللہ گل کی فریق دوئم عبدالجبار ، سردار علی عرف ( ولی ) ، شاہی خان کے ساتھ کوئٹہ کے پولیس تھانہ خروٹ آباد کی حدود میں جھگڑا ہوا تھا اور دونوں لڑ پڑے تھے جس کے دوران ایک شخص محمد فاروق جاں بحق جبکہ امیر محمد ، اللہ گل ، عبدالجباراور سردار علی زخمی ہوگئے تھے ۔ واقعہ سے متعلق مقدمہ درج کرکے پولیس نے چالان عدالت میں پیش کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزم امیر محمد کو محمد فاروق نامی شخص کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنایا ، ملزم ہرجانے کی رقم مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا پابند ہوگا جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔ عدالت نے ملزم جان محمد کو زیر دفعہ 324کے تحت جرم ثابت ہونے پر 5سال قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 3ماہ قید بھگتنا ہوگی جبکہ ایک شخص اللہ گل کو بری کرنے کا حکم دیاگیا ۔ عدالت نے فریق دوئم کے عبدالجبار ، سردار علی عرف ( ولی محمد ) اور شاہی خان کو جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ سال قید اور تیس تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنادیں، ملزمان جرمانے کی رقم زخمیوں امیر محمد اور اللہ گل کو ادا کرنے کے پابند ہوں گے ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو پانچ پانچ ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔ سرکار کی جانب سے مقدمے کی پیروی پراسکیوٹر محمد ندیم خلجی نے کی۔ 
کوئٹہ سے مزید