• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارٹی تمام اقوام و طبقات کی نمائندگی کر رہی ہے، عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام مسلم ٹاؤن سبزل روڈ میں شمولیتی ہوئی جس میں محمد ابراہیم شاہ کی سربراہی میں درجنوں سیاسی کارکنوں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی، رکن صوبائی ورکنگ کمیٹی خدائے رحیم لہڑی، ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری، یونس بلوچ، محمد ابراہیم شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بلخصوص کوئٹہ مختلف برادر اقوام اور طبقات کےایک خوبصورت گلدستے کی مانند مشترکہ گھر ہے بدقسمتی سے سابقہ ادوار میںشہر کی ترقی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی تین قومی اور9صوبائی حلقےکےنمائندگان اگر صرف اپنا سالانہ بجٹ توجہ کے ساتھ خرچ کرتے توآج کوئٹہ جدید شہر ہوتا مقررین نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی جدوجہد نیپ کاتسلسل ہے جس میں تمام اقوام و طبقات کی نمائندگی کے لئےہےآخر میں شامل ہونے والوں کوپارٹی پرچم پہنائے گئے۔
کوئٹہ سے مزید