• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے چڑیا گھر میں کرپشن، ٹھیکہ جاری کرنے کیخلاف حکمِ امتناع میں توسیع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے چڑیا گھر میں سوا 4 کروڑ روپے کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں ٹھیکہ جاری کرنے کے خلاف حکمِ امتناع میں توسیع کر دی۔

سب سے زیادہ بولی دینے والے کو چڑیا گھر کا ٹھیکہ نہ دینے کے خلاف عدالتِ عالیہ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔

دورانِ سماعت سندھ ہائی کورٹ نے ٹھیکہ جاری کرنے کے خلاف حکمِ امتناع میں توسیع کر دی۔

عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، میٹرو پولیٹن کمشنر اور سینئر ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کو نوٹسز بھی جاری کر دیے۔

سندھ ہائی کورٹ نے سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر کو ٹھیکے کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

قومی خبریں سے مزید