• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مریض خواب میں کیا دیکھتے ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر میں سیکڑوں لوگوں کی موت کی وجہ بننے والا کورونا وائرس اس بیماری سے بچنے والوں کا پیچھا بھی آسانی سے نہیں چھوڑتا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ویکسین لگنے کے آغاز کے 2 سال بعد اب بھی امریکا میں تقریباً 3 ہزار افراد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی خاتون مریض کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ دوران علاج بیہوشی میں اسے خواب میں کالے سانپ دکھائی دیے۔

رپورٹس کے مطابق مریضہ نے بتایا ہے کہ ایک مرتبہ اس نے خواب دیکھا کہ ڈاکٹر اسے قتل کرنا چاہتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 52 سالہ امریکی خاتون کیلی کورونا کے باعث 6 ہفتے آئی سی یو میں گزارنے کے بعد اب دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہوگئی ہے۔

صحت سے مزید