• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: محکمہ صحت کی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے عالمی ادارہ صحت سےتعاون کی درخواست

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں قابو کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او سے تعاون کی درخواست کر دی۔

سندھ کے محکمہ صحت نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پاکستان میں نمائندے کو خط لکھ دیا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بارشوں اور موسمیاتی تبدیلی سے مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں بڑھنےکا خدشہ ہے۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ عالمی ادارہ صحت کیس مینیجمنٹ، تشخیصی سہولتیں اور انڈور اسپرے میں تعاون کرے۔

اس کے ساتھ ہی طبی عملے کی تربیت کے لیے بھی ڈبلیو ایچ او سے تکنیکی معاونت کی درخواست کی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے عالمی ادارہ صحت کے مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی مزید معاونت سے مریضوں کو فائدہ اور صورتِ حال بہتر ہوگی۔

صحت سے مزید