• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا شوگر کے مریض تربوز کھا سکتے ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

طبی ماہرین کی جانب سے شوگر کے مریضوں کو اکثر ہی میٹھا کم کھانے کی تجویز دی جاتی ہے یہاں تک کہ اُنہیں بہت سے ایسے پھل کھانے سے بھی منع کیا جاتا ہے جو بہت زیادہ میٹھے ہوں۔

اس لیے تربوز جو کہ انتہائی میٹھا پھل ہے اسے شوگر کے مریضوں کی خوراک میں شامل کرنے کے حوالے سے طبی ماہرین کی رائے جان لیتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق تربوز میں تقریباً 92 فیصد پانی ہوتا ہے جو وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے، اس میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں اور قدرتی فائبر ہوتا ہے جو ہاضمے کو سہارا دیتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں ہائی گلیسیمک انڈیکس ہوتا ہے جو خون میں گلوکوز اور انسولین کی سطح کو بڑھا سکتا ہے، اس لیے ٹائپ 1 یا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریض تربوز کی بہت تھوڑی سی مقدار کو اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔

طبی ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کو پروٹین سے بھرپور کھانے کے بعد تربوز کھانے کا مشورہ دیا ہے یعنی ایسے مریض کھانے میں پروٹین سے بھرپور کوئی چیز شامل کریں اور پھر اس کے بعد تربوز کھا لیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین سے بھرپور کھانے کے بعد تربوز کھانے سے  بلڈ شوگر اور انسولین کو متوازن رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

صحت سے مزید