• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپن جادوگر ابرار کا تعلق کراچی کے کس علاقے سے ہے؟

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

انگلش بیٹنگ لائن اپ کو جادوئی گیندوں سے تباہ کرنے والے ابرار احمد کا تعلق کراچی کے مڈل کلاس گھرانے سے ہے، ابرار نے محنت کی اور فیملی نے سپورٹ کیا، مسٹری اسپنر کا گھرانہ شاندار کارکردگی پر خوشی سے نہال ہے۔

ملتان ٹیسٹ میں اپنی جاندار انگلیوں سے جادو دکھانے والے ابرار احمد کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ کی گلیوں سے نکلنے والا خاص گیند باز ہے۔

ابرار کی گگلی اور کیرم بال نے ڈیبیو ٹیسٹ میں ورلڈ کلاس بلے بازوں کو دھوکا دیا۔

ابرار کے اہل خانہ اور محلے کے دوستوں نے ابرار کے گھر میں بیٹھ کر میچ دیکھا، ابرار کے والد نے اپنے بیٹے کی پرفارمنس پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کو اپنے بیٹے پر فخر ہے، آئندہ بھی وہ ملک کا نام روشن کرتا رہے گا۔

لیگ اسپنر ابرار کے بھائیوں کا کہنا ہے کہ ابرار بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے اسے ہمت اور حوصلہ دیا کبھی میدانوں کی خاک چھاننے سے نہیں روکا۔

ملتان ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ابرار کے دوست بھی خوشی سے نہال ہیں کہتے ہیں کہ جذبات کو لفظوں میں نہیں ڈھال سکتے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید