• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت و پی ٹی آئی کے رابطے، عمران خان کا بھی اپنا نمائندہ ایوان صدر بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد( این این آئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات کے بعد اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ایوان صدر میں اپنا نمائندہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، شبلی فراز آج ہفتہ کو صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کرکےعمران خان کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔

ایوان صدر کے ذریعے حکومت اور تحریک انصاف کے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار صدر مملکت عارف علوی سے دو ملاقاتیں کرچکے ہیں اور اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اپنا نمائندہ ایوان صدر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید